Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کراٹے کنگ فو اوپن چمپئن شپ کا آج انعقاد

کراٹے کنگ فو اوپن چمپئن شپ کا آج انعقاد

حیدرآباد ، 20 اگسٹ (پریس نوٹ) 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر بوڈوکان اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام کراٹے کنگ فو اوپن چمپئن شپ 2016ء کا اتوار 21 اگسٹ کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ یہاں گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں 21 ایونٹس پر مشتمل مقابلہ جات اسکولز و کالجس کے طلباء و طالبات کے مختلف گروپس کے درمیان منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت محمد فاروق حسین ایم ایل سی اور افتتاح ایس آر پریم راج سابق ڈائریکٹر جی ایچ ایم سی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے کے اشوک چکرورتی اے سی پی چارمینار، محمد سبحان علی منیجنگ پارٹنر الصفا ڈیری، محمد عیسیٰ پروپرائٹر اے اے ایس ٹکسٹائل، ممتاز علی اکرم (این آر آئی)، صمدانی قادری (بلڈر)، سکندر معشوقی (ٹی آر ایس)، ڈاکٹر شری پرکاش (ایم ڈی یو یو میڈیا)، سمیہ رعنا (ڈائریکٹر ودیانکیتن اکیڈیمی)، محمد ریاض الدین ڈائریکٹر ایم آئی ایم ایس ہدایہ انٹرنیشنل اسکول، عثمان صالح سعدی چیئرمین او ایس انٹرنیشنل اسکول شرکت کریں گے۔ خواہشمند کراٹیکاز مقابلوں میں شرکت کیلئے گرانڈ ماسٹر ایم ایس جاوید سے 9849158186 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT