Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / کراچی ایرپورٹ پر ایک اور حملے کی کوشش ناکام

کراچی ایرپورٹ پر ایک اور حملے کی کوشش ناکام

کراچی 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان عسکریت پسندوں نے اندرون دو دن کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ کو دوبارہ حملہ کا نشانہ بنایا جس کی وجہہ سے اسے بند کرنا پڑا۔دہشت گردوں نے ایرپورٹ سکیوریٹی فورس کے ایک تربیتی کیمپ پر حملہ کیا تاہم پاکستانی فورسیس کی جانب سے اس حملہ کو پسپا کردئے جانے کے بعد وہ فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کل ہی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حملہ ہوا تھا اور تقریبا 13 گھنٹوں تک چلے تصادم میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ دو عسکریت پسندوں نے ائرپورٹ سکیوریٹی فورس کے کیمپ نمبر 2 پر جو اے ایس ایف اکیڈیمی قریب جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ واقع ہے حملہ کیا تھا ۔ حملہ آور سکیوریٹی حصار میں داخل ہونے میں ناکام رہے ۔ اس دوران پاکستانی حکام کو آج کراچی ائرپورٹ سے مزید سات جلی ہوئی نعشیں برآمد کی ہیں۔ یہ ورکرس کی نعشیں ہیں جو ایک کولڈ اسٹوریج میں پھنس گئے تھے جب طالبان نے ائرپورٹ پر حملہ کیا تھا ۔ بعد میں اس کولڈ اسٹوریج کو آگ لگ گئی تھی ۔ اس طرح اس حملہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 37 تک پہونچ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT