Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقہ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے ممنوعہ تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماؤں کے گھروں کے باہر دستی اور کریکر بموں سے حملے کئے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیاآباد میں ممنوعہ تنظیم

کراچی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقہ لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے ممنوعہ تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماؤں کے گھروں کے باہر دستی اور کریکر بموں سے حملے کئے گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیاآباد میں ممنوعہ تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔ ان میں ایک ملزم افضل بلوچ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکو مواد، دستی بم، ایس ایم جیز اور پستولیں بھی برآمد ہوئیں۔ ادھرکراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماؤں کے گھروں کے باہر دستی اور پٹاخہ بموں سے حملے کئے گئے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے
مطابق اورنگی ٹاؤن مسلم آباد میں جماعت اہل سنت کے رہنما مفتی احمد علی شاہ کے گھر کے باہر پٹاخہ دھماکہ ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خانگی ٹی وی سے گفتگو میں مفتی احمد شاہ نے کہا کہ نامعلوم شخص نے فون پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT