Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / کراچی میں تین مشتبہ دہشت گردہلاک

کراچی میں تین مشتبہ دہشت گردہلاک

اسلام آباد۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کراچی میں سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا۔تصادم میں دو سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ نیم فوجی دستے نے ایک بیان میں کہاکہ اتحاد قصبے میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیلئے کارروائی شروع کر دی اور تصادم شروع ہو گیا۔ اس میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔پولیس نے ہلاک شدہ دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔ اس تصادم سے ایک دن پہلے ہی پاکستان کے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 61 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 117زخمی ہو گئے تھے ۔

 

سندھ کے 93مدرسوں کا دہشت گردی سے تعلق؟
اسلام آباد، 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے 93 مدرسوں کا تعلق جنگجوؤں یا ممنوعہ تنظیموں سے ہے ۔ جاسوس ایجنسیوں کوا ان مدرسوں کے جنگجوؤں یا ممنوعہ تنظیموں سے تعلق اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں قابل اعتبار اطلاعات ملی ہیں۔کراچی میں وزیراعلی کی رہائش گاہ پر کل امن و قانون کی صورتحال کے تجزیہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں مدرسوں کے ساتھ جنگجوں یا ممنوعہ تنظیموں سے تعلق کے بارے میں اطلاعات دی گئیں۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی مراد علی شاہ نے کی جس میں پاکستانی رینجرز کے ڈائرکٹر جنرل بلال اکبر اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ شامل ہوئے ۔وزیراعلی نے جنگجوؤں کے ساتھ تعلق رکھنے والے مدرسوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتیں اور مذہب کے نام پر بے قصور لوگوں کا خون بہانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلی نے وزارت داخلہ کو 93 مدرسوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT