Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / کراچی میں دو ٹرینوں کی ٹکر ، 21 ہلاک

کراچی میں دو ٹرینوں کی ٹکر ، 21 ہلاک

اسلام آباد. 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان میں کراچی کے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح دو مسافر ٹرینوں کے ٹکراجانے سے 21 افراد ہلاک اور زائد از 50 زخمی ہوگئے۔ ’د ی ڈان‘ ایک رپورٹ کے مطابق زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے درمیان تصادم ہونے سے کم از کم دو ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ راحت اور بچاوحملہ نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی ہے اور زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے ۔ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اس حادثے میں ٹرینوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ کئی لوگ کمپارٹمنٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔گذشتہ ستمبر میں ملتان کے نزدیک ایک مسافر ٹرین اور ایک مال گاڑی سے ٹکراجانے سے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔ گذشتہ نومبر میں بلوچستان میں ایک ٹرین بریک فیل ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی جس میں 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT