Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / کراچی میں سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی کا اظہار اطمینان

کراچی میں سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی کا اظہار اطمینان

کراچی۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈکسن نے کراچی میں پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچز کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے دی جانے والی تفصیلات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی رپورٹ آ ئی سی سی کو پیش کریں گے۔پاکستان کے دورے پر آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی اور وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں آئی سی سی کے نمائندے کو کراچی میں میچز کے انعقاد کے موقع پر بہترین سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ریگ ڈیکاسن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی ملاقات کی جس میں کراچی میں ماہ فروری میں منعقد کیے جانے والے پی ایس ایل میچز کے دوران بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی کی فراہمی جیسے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی انتہائی خوش آئند ہے اور یہ نا صرف کراچی بلکہ سندھ کے عوام کی بھی دیرینہ خواہش تھی جس سے بلاشبہ پورے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کی واپسی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے نمائندہ آئی سی سی کو یقین دہانی کروائی کہ صوبے کی عوام اور سندھ پولیس وقانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اپنی میزبانی اور مشترکہ سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات سے یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کی واپسی بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے عوام کی بھی ایک کثیرتعداد کرکٹ کے شوقین ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے اس موقع پر کرکٹ میچز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات پر خصوصی حوالوں سے تفصیلات فراہم کی جس میں کھلاڑیوں اور میچ عہدیداروں کا پروٹوکول، اطراف کی سیکیورٹی، ایرپورٹ سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، منتخب کردہ محفوظ راستے ،مقامات پر سیکیورٹی، اسٹیڈیم کے اطراف میں حصار سیکیورٹی،ٹریفک اورپارکنگ منصوبے وغیرہ سمیت خصوصی ایس او پیز کے ساتھ ساتھ کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر سے مانیٹرنگ قابل ذکر تھے۔بعدازاں صحافیوں سے اظہار خیال میں رگ ڈکسن نے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ آئی سی سی کو پیش کریں گے۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر آئی سی سی کے نمائندے کو اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے مختلف حصوں کے ساتھ گراونڈ، انکلوژرز، وی آ ئی پی باکسز، ڈریسنگ روم، امپائرز روم، کنٹرول روم، اسکورنگ ٹاور، میڈیا سینٹر اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT