Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کراچی میں ویراٹ اور انوشکا مطلوب

کراچی میں ویراٹ اور انوشکا مطلوب

کراچی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کراچی میں پاکستان سوپرلیگ 3 کے فائنل میں جہاں بیرونی ممالک کے کھلاڑی چھائے رہے وہیں اسٹیڈیم میں ویراٹ انوشکا کے چرچے بھی جاری رہے۔’’ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما چاہیئں‘‘ شائقین نے بیانر تھامے یہ مطالبہ کہا۔گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا۔ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر جہاں پوری پاکستانی عوام خوشی سے سرشار تھی وہیں شائقین روایتی حریف ہندوستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے کافی مایوس نظر آئے۔ پاکستان اور ہندوستان دونوں جانب کے شائقین کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم ہند۔پاک سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔پی ایس ایل 3 میں بھی شائقین ہندوستانی کھلاڑیوں خاص طور پر کپتان ویراٹ کوہلی کی آمد کے منتظر نظرآئے۔ کچھ نوجوانوں نے تو ویراٹ اور انوشکا کے نام کے بیانر اٹھارکھے تھے جس پر لکھا تھا’’ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما چاہییں‘‘۔جس طرح پاکستانی شائقین پی ایس ایل میں ہندوستان کھلاڑیوں کے منتظر ہیں، وہیں ہندوستان میں بھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ روز ٹوئٹر انڈیا پر پی ایس ایل 2018 ٹاپ ٹرینڈ بناہوا تھا جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہندوستانی شائقین بھی ہند۔پاک کرکٹ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT