Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / کراچی میں پولیس مقابلہ،5 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلہ،5 دہشت گرد ہلاک

کراچی ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس اور ممنوعہ تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود سمیت دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔گلشن بونیر میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پر پولیس نے سرچ

کراچی ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس اور ممنوعہ تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود سمیت دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔گلشن بونیر میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کرکے گھر تلاشی لی گئی۔ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق ضلع ملیر کی تمام تھانوں کی نفری، بکتر بند گاڑیاں اور موٹرسائیکل اسکواڈ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس کی نفری ممنوعہ تحریک طالبان کے مرکزی دفتر میں داخل ہوگئی، جہاں دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT