Tuesday , October 23 2018
Home / Top Stories / کراچی میں گرمی کا قہر ، 65 افراد فوت

کراچی میں گرمی کا قہر ، 65 افراد فوت

کراچی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر کراچی میں اس وقت گرمی نے گذشتہ تین دنوں سے عوام کو پریشان کر رکھا ہے جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور روزہ داروں کو شدید گرمی کی وجہ سے دن بھر بھوکا پیاسا رہنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ اب تک 65 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے جبکہ حکام کا کہنا ہیکہ گرمی میں اگر اضافہ ہوا تو مزید اموات بھی ہوسکتی ہیں۔ کل کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سلسیس نوٹ کیا گیا۔ تقریباً 114 نعشیں کراچی کے کورنگی اور سہراب گوٹھ علاقوں میں واقع ایدھی فاؤنڈیشن کے مردہ خانہ لائی گئیں جن میں سے 65 افراد کی موت شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے روح رواں فیصل ایدھی نے یہ بات بتائی۔ کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن مردہ خانے اور ایمبولینس خدمات فراہم کرتا ہے۔ مہلوکین میں اکثریت ان لوگوں کی تھی جو کورنگی اور لانڈھی کے ساکن تھے اور اپنے مکانات میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT