Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / کراچی میں ہلاک شدگان کی تدفین، ملک بھر میں سوگ

کراچی میں ہلاک شدگان کی تدفین، ملک بھر میں سوگ

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں چہارشنبہ کو اسماعیلیوں کے قتل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی ہے۔ہلاک شدگان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جا رہی ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان نے

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں چہارشنبہ کو اسماعیلیوں کے قتل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی ہے۔ہلاک شدگان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جا رہی ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ پرامن جماعت پر حملہ عقل سے عاری تشدد کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ کے محرکات سیاسی یا فرقہ وارانہ ہو سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسماعیلی ایک پر امن عالمگیر برادری ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نسلی اور مذہبی گروہوں کے ساتھ پر امن انداز میں رہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیلی برادری کے قائدین اس حملے میں بچ جانے والوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ بیان کے مطابق اس حملے میں 16 خواتین اور 27 مرد ہلاک ہوئے۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے چہارشنبہ کو ملک بھر میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب کراچی بس حملے کے تناظر میں کور ہیڈ کوارٹرز میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی ملٹری انٹلیجنس ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی جی سندھ شرکت کر رہے ہیں۔ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT