Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / کراچی میں 8شدت پسند ہلاک

کراچی میں 8شدت پسند ہلاک

کراچی،22اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے کراچی میں رائس گوتھ علاقہ میں ایک مہم کے دوران ہونے والی مڈبھیڑ میں آٹھ مشتبہ شدت پسندوں کو مار گرایاگیا۔پاکستانی اخبار’ایکسپریس ٹربیون’میں شائع خبروں کے مطابق نیم فوجی دستہ کے ترجمان نے بتایا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی)دیررات مشترکہ طور سے شدت پسندوں کے خلاف یہ مہم چلائی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ صیانتی دستوں نے رائز گوتھ علاقہ میں چھپے شدت پسندوں کو خود سپردگی کرنے کیلئے کہا گیا لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔اس مڈبھیڑمیں پانچ دہشت گرد مارے گئے اور تین سنگین طور سے زخمی ہوگئے ۔اسپتال لیجانے کے دوران زخمی شدت پسندوں نے دم توڑ دیا۔

TOPPOPULARRECENT