Wednesday , December 12 2018

کراچی چیمبر آف کامرس کی ہندوستانی سفیر کو سرزنش

کراچی 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کراچی چیمبر آف کامرس نے آج ایک تقریب منسوخ کردی جس میں پاکستان کے لئے ہندوستانی سفیر گوتم بامبا والے شرکت کرنے والے تھے۔ لمحہ آخر میں اُن کے کل کے تبصرے کی بناء پر تقریب منسوخ کردی گئی اور اُن کی سرزنش بھی کی گئی۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ کشمیر میں پاکستان غیر ضروری طور پر مداخلت کررہا ہے۔ بامبا والا اپنے پہلے دورہ کراچی پر ہیں۔ اُنھوں نے جاریہ سال جنوری میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ اُنھیں تقریب منسوخ ہونے سے مطلع کردیا گیا ہے

TOPPOPULARRECENT