Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / کراچی کے قریب مولانا اورنگ زیب پر حملہ

کراچی کے قریب مولانا اورنگ زیب پر حملہ

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی بنیاد پرست تنظیم اہل سنت والجماعت (اے ڈبلیو ایس جے) کے قائد مولانا اورنگ زیب فاروقی آج بال بال بچ گئے جب کہ ان کی گاڑی پر بعض نامعلوم حملہ آوروں نے قائدآباد پُل پر حملہ کیا جو کراچی کے قریب ہے۔ مولانا فاروقی کل رات دیر گئے کئے ہوئے اس حملہ میں بال بال بچ گئے، لیکن فائرنگ میں ان کے 3 سکیوریٹ

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی بنیاد پرست تنظیم اہل سنت والجماعت (اے ڈبلیو ایس جے) کے قائد مولانا اورنگ زیب فاروقی آج بال بال بچ گئے جب کہ ان کی گاڑی پر بعض نامعلوم حملہ آوروں نے قائدآباد پُل پر حملہ کیا جو کراچی کے قریب ہے۔ مولانا فاروقی کل رات دیر گئے کئے ہوئے اس حملہ میں بال بال بچ گئے، لیکن فائرنگ میں ان کے 3 سکیوریٹی گارڈس زخمی ہوئے۔ اے ڈبلیو ایس جے کے ترجمان کے بموجب نامعلوم افراد نے اے ڈبلیو ایس جے قائد کے قافلہ پر فائرنگ کردی، لیکن وہ محفوظ رہے۔ فرقہ پرست قائد ماضی میں بھی ایسے ہی حملوں کی کوششوں میں بال بال بچ گئے تھے۔ ان کی کار پر مئی 2013ء میں بھی کورنگی کے علاقہ میں حملہ کیا گیا تھا۔ 2012ء میں ان کے قافلہ پر کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی اور ان کے قافلہ میں شامل دیگر 5 افراد بشمول 3 ملازمین پولیس اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT