Wednesday , December 12 2018

کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑی کو فروخت کرنے کی کوشش، دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔/24ڈسمبر، ( سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑی کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سید مجیب اور سید شریف ساکن بازار گھاٹ نے ریتی باؤلی کے ساکن محمد جاوید سے انووا کار جس کا نمبر AP12E-7542 ہے اکٹوبر میں کرایہ پر حاصل کی تھی اور وہ اس دو ماہ سے وہ کار کی نمبر پلیٹ تبدیل کرکے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ جاوید کو کار کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا تھا اور کار بھی حوالہ نہیں کی گئی۔ رین بازار پولیس نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا جس میں یہ معلوم ہوا کہ گاڑی کو فروخت کرنے کی کوشش میں افسر بیگ نامی شخص بھی ملوث ہے جو مفرور بتایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT