Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / کرایہ کے قاتلو ںکی ٹولی بے نقاب 6 افراد بشمول روڈی شیٹرس گرفتار

کرایہ کے قاتلو ںکی ٹولی بے نقاب 6 افراد بشمول روڈی شیٹرس گرفتار

اصل سرغنہ مندر کا پجاری ، ڈی سی پی شمس آباد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے کرایہ کے قاتلوں کی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد بشمول روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد پدمجا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12 سالہ سردار جتیندر سنگھ ساکن سکھ چھاؤنی 33 سالہ محمد جبار ساکن ہاشم آباد 22 سالہ عبدالضفر ساکن شاستری پورم 25 سالہ شیخ واحد علی ساکن اپرپلی 45 سالہ محمد ابراہیم ساکن مولی علی اور 25 سالہ محمد سعید ساکن ہاشم آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس ٹولی کا اصل سرغنہ سردار جتیندر سنگھ جو ایک مندر کا پجاری بتایا گیا ہے ۔ اس نے اس ٹولی کو ہتھیار فراہم کئے تھے اس ٹ ولی نے کشائی گوڑہ حدود میں رویندر ریڈی کی جانب سے رقم لیکر گوپال کرشنا نامی شخص کا قتل کیا تھا اور 10 لاکھ روپئے حاصل کئے تھے ۔ اس ٹولی نے برہان پور مدھیہ پردیش سے تین دیسی ساختہ ہتھیار برآمد کئے تھے ۔ کشائی گوڑہ کے قتل کیس میں ابراہیم کے علاوہ دیگر تمام گرفتار ہوئے اور اس وقت ایک ہی ہتھیار کا ذکر کیا تھا ۔ جبکہ دیگر ہتھیاروں کو اس ٹولی نے راز میں رکھا تھا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ مائلاردیوپلی اور راجندر نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اس ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تاہم کسی بھی قسم کی سازش اور واردات کا انکشاف نہیں ہوسکا ۔ اس ٹولی کو پولیس خطرناک مانتی ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سردار جتیندر سنگھ نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر سے اور سابق میں ورنگل اور افضل گنج پولیس کے تحت کارروائی میں یہ روڈی شیٹر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ جو اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ۔ ڈی سی پی شمس آباد نے بتایا کہ اس ٹولی کے ہتھیار سردار ہی فراہم کرتا ہے جس کے مدھیہ پردیش میں ہتھیار فروخت کرنے والے سرغنوں سے اس کے تعلقات پائے جاتے ہیں اور اس بنیاد پر وہ ہتھیار فراہم کرتا تھا ۔ پولیس ان افراد کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT