Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کربرنے سڈنی اوپن خطاب جیت لیا

کربرنے سڈنی اوپن خطاب جیت لیا

سڈنی۔14 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ میں اینجلیک کیربر ویمنز سنگلز کی چیمپئن بن گئیں۔سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے ویمنز سنگلز میںسابق عالمی نمبرایک جرمن اسٹار اینجلیک کیربر نے آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی کو راست سٹوں میں 6-4،6-4 سے شکست دی،یہ کیربر کی نئے سیزن میں لگاتار نویں فتح ہوئی، آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن سے قبل یہ خطاب فتح کیربر کیلئے خاصی حوصلہ افزا ہے، تین باہمی مقابلوں میں بارٹی کیخلاف یہ کیربر کی دوسری فتح ہے۔کیربر نے 2017 کا آغاز بطور نمبرایک کھلاڑی کیا کیا تھا لیکن اس مرتبہ ان کی عالمی درجہ بندی میں 22 واںمقام ہے، نئے سیزن میں سڈنی میں لگاتار پانچ مقابلے جیتنے سے قبل کیربر پرتھ میں منعقدہ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی چار ویمنز سنگلز جیتنے میں کامیاب رہی ، شکست خوردہ ایشلیگ بارٹی 2005 کے بعد سڈنی ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی بنی ،13 برس قبل الیسا مولک نے ہموطن سمانتھا اسٹوسر کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT