Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کربر کوارٹرفائنل میں داخل

کربر کوارٹرفائنل میں داخل

قطر۔16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تیسرے مرحلے کے اہم میچ میں جرمنی کی اینجلیک کربر اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا مد مقابل ہوئیں اور ان کے درمیان مقابلہ کافی مسابقتی رہا ۔برطانوی کھلاڑی نے پہلا سٹ با آسانی 6-1 سے جیتا لیکن سابق عالمی نمبرایک جرمنی کی کربر نے واپسی کرتے ہوئے 6-1 سے دوسرا سٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سٹ میں دلچسپ کھیل کے بعد ایک بار پھر اینجلیک کربر نے 6-3 سے فتح سمیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

TOPPOPULARRECENT