Wednesday , February 21 2018
Home / Top Stories / کربلا میں اربعین، 1.3 کروڑ زائرین کا اجتماع

کربلا میں اربعین، 1.3 کروڑ زائرین کا اجتماع

بغداد ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین نے کہا ہیکہ اربعین کے موقع پر 1.3 کروڑ شیعہ زائرین کربلا میں جمع ہوئے ہیں۔ پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کے نواسے اور اسلام کی مرکزی شخصیت حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد 40 روزہ سوگ (چہلم) کی یاد میں یہ سالانہ اجتماع منعقد ہوتا ہے۔ رہبراعلیٰ آیت اللہ علی السیستانی نے عراق اور دنیا بھر کے مختلف مقامات سے پہنچنے والے زائرین کی مقدس سفر کربلائے معلی میں آمدورفت کیلئے بہترین انتظامات پر عراقی سیکوریٹی فورسیس کی ستائش کی۔ آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ شیخ عبداللہ المہدی الکربلائی نے نماز جمعہ کے بعد رہبراعلیٰ کا پیغام پڑھا۔ کربلا میں حق و باطل کے معرکہ میں 680ء کے دوران امام حسینؓ کی شہادت ہوئی تھی جس کے بعد سنی اور شیعہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT