کرتب بازی میں جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) افضل گنج کے علاقہ میں کرتب بازی کے دوران جھلس کر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سورب جین سنگھ جو امرترسر پنجاب کا ساکن تھا ۔ گرونانک جینتی کے موقع پر شہر میں شرکت کیلئے آیا تھا ۔ یہ شخص کرتب تلوار میں ماہر تھا اور جلوس کے دن یہ شخص مشتبہ طور پر کرتب بازی کے دوران جھلس گیا تھا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس افضل گنج نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

مالی پریشانیوں پر خودکشی
حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شیخ ندیم جو پیشہ سے ڈرائیور اولڈ ایج پہاڑی شریف میں رہتا تھا اور یہ شخص پولیس سمجھتی ہے کہ مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT