Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کردار پر شبہ ، بیوی کا شوہر سے انتقام

کردار پر شبہ ، بیوی کا شوہر سے انتقام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) بیوی کے کردار پر شبہ کرنا شوہر کو مہنگا ثابت ہوا۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ خاتون نے اپنے شوہر کے فوتے کاٹ دیئے۔ یہ واقعہ آصف نگر کے علاقہ امبیڈکر نگر میں پیش آیا۔ آصف نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مہیندر نے بتایا کہ 35 سالہ ستیش اپنی بیوی 30 سالہ انوسویا کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا اور اسے آئے دن ہراساں کرتا تھا ۔ 28 فروری کی شب انوسویا نے تیز دھار ہتھیار سے ستیش کے فوتے اس وقت کاٹ دیئے جب وہ محو خواب تھا۔ اس حرکت کے بعد بیوی نے زخمی شوہر کو مقفل کر کے اپنے بچوں کے ہمراہ وہاں سے فرار ہوگئی۔ ستیش کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اسے دواخانہ منتقل کردیا،جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔ آصف نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT