Thursday , June 21 2018
Home / عرب دنیا / کردستان کیلئے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع

کردستان کیلئے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع

بغداد ،29دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام نے کردستان کے خطے میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی کو فروری تک بڑھا دیا ہے ۔ کردستان میں ستمبر کے آخر میں آزادی کے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بغداد حکومت نے یہ پابندی عائد کی تھی۔ عراق کے نیم خود مختار خطے کردستان کی راجدھانی اربیل کے ہوائی اڈہ کے حکام نے بتایا کہ بغداد حکومت نے اس پابندی میں 28 فروری تک کی توسیع کر دی ہے ، جبکہ اس دوران داخلی مسافر پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT