Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / کردنائب صدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

کردنائب صدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

کرکک (عراق) ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کی ایک عدالت نے نائب صدر عراق کے خودمختار شمالی کرد علاقہ کا گرفتاری وارنٹ جاری کردیا اور کہا کہ عراقی فوج نے متنازعہ صوبہ کرکک پر جاریہ ہفتہ قبضہ کرلیا ہے۔ تاہم خسرات رسول کا گرفتاری وارنٹ جو کل جاری کیا گیا، امکان نہیں کہ مرکزی حکومت بغداد کی جانب سے اس پر تعمیل کی اجازت دی جائے گی کیونکہ مرکزی حکومت کو کرد انتظامیہ پر کوئی قابو حاصل نہیں ہے۔ عدالت نے رسول پر الزام عائد کیا کہ وہ عراق کی مسلح افواج کی توہین کررہے ہیں جس کی عراقی قانون کے تحت ممانعت ہے۔ پیر کے دن عراق کی فوج نے اس کی ایران تائید یافتہ نیم فوجی تنظیم کررہی تھی۔ تیل کی دولت سے مالامال کرکک پر قبضہ کرچکی ہے اور کرد نیم فوجی تنظیم کو مختصر کی جھڑپوں کے بعد پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ دولت اسلامیہ کا شمالی شام پر قبضہ بھی متزلزل ہے۔

TOPPOPULARRECENT