Friday , November 24 2017
Home / دنیا / کردوں کے خلاف لڑائی میں یوروپی یونین سے تائید کی اپیل

کردوں کے خلاف لڑائی میں یوروپی یونین سے تائید کی اپیل

استنبول ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ناٹو کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یوروپی یونین اور دیگر مغربی ممالک سے درخواست کی کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں ان کی تائید کی جائے۔ اردغان نے کہا کہ وہ ناٹو کے رکن ممالک سے امید کرتے ہیں کہ بشمول کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) اسلامک اسٹیٹ (داعش) جہادیوں اور 15 جولائی کو کی گئی ناکام بغاوت کے ذمہ دار گروپ جیسی تمام دہشت گردوں کے خلاف ترکی کی لڑائی میں تائید کریں گے۔ انہوں نے یوروپی یونین پر زور دیا کہ پی کے کے کے خلاف اپنے رویہ کو مزید سخت بنائیں کیونکہ بروسلز میں بھی پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے لیکن بقول اردغان کے اس تنظیم کے ارکان یوروپی یونین کے رکن ممالک کی سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT