Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / کرسمس پر وزیراعظم مودی اور راہول گاندھی کا پیام مبارکباد

کرسمس پر وزیراعظم مودی اور راہول گاندھی کا پیام مبارکباد

نئی دہلی، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرسمس کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔انھوں نے ٹویٹ میں کہا ’’سب کو ’میری کرسمس‘ہم عیسی مسیح کی تعلیمات کو یاد کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک گریٹنگ کارڈ بھی پوسٹ کیا اور کہاکہ کرسمس کے اس تہوار پرسماج میں خوشیاں اور ہم آہنگی کی دعا کرتا ہوں۔صدر کانگریس راہول گاندھی نے عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی۔انھوں نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ اپنے پیام مبارکباد میں کہا’’سبھی کو ’میری کرسمس‘۔یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، محبت اور ہم آہنگی لے کر آئے ، یہی میری تمنا ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT