Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کرسٹل فنکشن ہال میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کرسٹل فنکشن ہال میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 18 مارچ کو صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک کرسٹل فنکشن ہال، شمشیرگنج روڈ نزد کے اے ایم ہاسپٹل میں منعقد ہوگا۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان صدارت کریں گے۔ ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور حج کے امور پر روشنی ڈالیں گے۔ مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی حج کے پانچ دن کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ صدر مرکزی مجلس قادریہ آداب و زیارت مدینہ منورہ پر خطاب کریں گے۔ مولانا محمد انوار احمد قادری نائب شیخ التفسیرجامعہ نظامیہ حج و عمرہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ مولانا حافظ محمد عرفان قادری مبلغ سنی دعوت اسلامی فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام کے علاوہ دیگر احرام کے فضائل و شرائط بھی حجاج کرام کو بتائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT