Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کرسٹل فنکشن ہال میں اتوار کو عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع

کرسٹل فنکشن ہال میں اتوار کو عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع

حیدرآباد /14 مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 18 مارچ کو صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے تک کرسٹل فنکشن ہال شمشیر گنج روڈ نزدیک کے اے ایم ہاسپٹل حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان صدارت کریں گے اور ایکزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کو فضائل حج و عمرہ اور آداب زیارت مسجد نبوی ﷺ بیان کریں گے ۔ اس کے علاوہ احرام کے فضائل و شرائط بھی حجاج اکرام کو بتائے جائیں گے ۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرس کے توسط سے جانے والے عازمین شرکت کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT