Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / کرسٹل فنکشن ہال میں کل عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کرسٹل فنکشن ہال میں کل عازمین حج کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع اتوار 18 مارچ کو صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک کرسٹل فنکشن ہال ، شمشیر گنج روڈ نزدیک کے اے ایم ہاسپٹل منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں صدارت کریں گے اور ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور تربیتی اجتماع میں حج کے امور پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس تربیتی اجتماع میں معزز علماء اکرام عازمین حج کو فضائل حج و عمرہ اور آداب زیارت مسجد نبویؐ بیان کریں گے ۔ اس کے علاوہ احرام کے فضائل و شرائط بھی عازمین کرام کو بتائے جائیں گے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرس کے توسط سے جانے والے عازمین شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT