Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرسٹیانورونالڈو کھیل کا ہی نہیں دل کا بھی بادشاہ !

کرسٹیانورونالڈو کھیل کا ہی نہیں دل کا بھی بادشاہ !

میڈریڈ۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شامی پناہ گزین بچے کے ساتھ فٹ بال میچ کا آغاز کرکے ایک مثال قائم کر دی۔ کچھ دن پہلے سربیا کی سرحد پرہنگری کی خاتون صحافی نے کوریج کے دوران پناہ گزین بچے اور اس کے والد کو لاتیں ماری تھیں۔اس تکلیف دہ مناظر کو ہردرد دل رکھنے والے نے محسوس کیا۔ فٹبال کلب ریئل مِیڈرڈ نے شامی پناہ گزین اسامہ عبدال محسن اور ان کے دونوں بیٹوں زید اور محمد سے اظہار یکجہتی کیلئے انہیں ایک میچ میں شرکت کی دعوت دی۔میچ شروع ہونے سے پہلے سب نے دیکھا کہ ریئل مِیڈرڈ کے ہیرو رونالڈوکے ساتھ میدان میں جو بچہ تھا ،وہ وہی شامی بچہ زید تھا،جسے خاتون صحافی نے لات ماری تھی۔اس یادگار لمحے کی مجمع نے خوب تصاویر اتاریں۔ اپنے اس عمل سے رونالڈو نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف کھیل کا ہی نہیں بلکہ دل کا بھی بادشاہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT