Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرسٹیانو رونالڈوکو فیفا پلیئر آف د ی ایئر ایوارڈ

کرسٹیانو رونالڈوکو فیفا پلیئر آف د ی ایئر ایوارڈ

زیورخ۔13جنوری(سیاست ڈاٹ کام)دنیا کے مقبول کھیل فٹبال کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ رونالڈو کے نام رہااوربہترین گول کرنے کا ایوارڈ کولمبیا کے ہیمز روڈریگز کے نام رہا۔پرتگال اور اسپین کے کلب رئیل میڈرڈکی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ فیفا پلیئر آف د ی ایئر ا

زیورخ۔13جنوری(سیاست ڈاٹ کام)دنیا کے مقبول کھیل فٹبال کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ رونالڈو کے نام رہااوربہترین گول کرنے کا ایوارڈ کولمبیا کے ہیمز روڈریگز کے نام رہا۔پرتگال اور اسپین کے کلب رئیل میڈرڈکی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ فیفا پلیئر آف د ی ایئر ایوارڈ کیلئے منتخب رونالڈونے مسلسل دوسری اورمجموعی طورپرتیسری مرتبہ یہ ایوارڈحاصل کیا۔ انہوں نے میسی اور جرمن گول کیپر نیوئر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فیفاپلیئرآف دی ایئرایوارڈکی تقریب میں بہترین خاتون کھلاڑی کاایوارڈجرمنی کی نیڈائن کیسلرکے نام رہا جبکہ بہترین گول کرنے کا ایوارڈ کولمبیا کے ہیمزروڈریگزکو دیا گیا۔اس موقع پر مینزکوچ آف دی ایئرجرمنی کے جوکم لو اورویمنزفٹ بال کوچ آف دی ایئرکاایوارڈریلف کیلر مین نے جیت لیا۔تقریب میں فیفا ورلڈ الیون کا اعلان کیا گیا۔فٹبال کی عالمی ٹیم میں فارورڈز میں آرین روبین، لیونل میسی، کرسٹیانو رونا لڈو ، مڈ فیلڈرز میں آندرے انیسٹا،ٹونی کروس اور اینل دی ماریہ ، ڈیفینڈرز میں فلپ لاہم،ڈیوڈ لوئز، تھیاگو سلوا اور سرجیو ریموس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کا گول کیپر مینوئل نیوئرہونگے۔فیفا کا باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود رونالڈو نے کہاکہ میسی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور خود میسی بننے کے خواہا ںہیں ۔

TOPPOPULARRECENT