Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرسٹینا ملاڈینووچ ٹاپ 10 میں شامل

کرسٹینا ملاڈینووچ ٹاپ 10 میں شامل

لندن ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )کرسٹینا ملاڈینووچ خاتون زمرے کی عالمی درجہ بندی میں واپس آگئیں۔ نئی ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں ابتدائی سات کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور سیمونا ہالیپ بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں تاہم کرسٹینا ملاڈینووچ نے تین درجے ترقی کی بدولت دسویں مقام پر قبضہ کر لیا۔ سویتلانا کزنیٹسووا تین درجے تنزلی کے باعث گیارہویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ کیرولین گارشیا اور جوہانا کونٹا نے ایک درجہ بہتری سے بالتر تیب آٹھویں اور نویں مقام کو محفوظ بنا لیا۔ کوکو وینڈے ویگھے دو درجے ترقی کے ساتھ بارہویں نمبر پر آگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT