Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرسٹین ٹیلرکوتیسری مرتبہ گولڈ میڈل

کرسٹین ٹیلرکوتیسری مرتبہ گولڈ میڈل

لندن۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن امریکہ کے کرسٹین ٹیلر نے تہری کود مقابلے میں اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ہم وطن ول کلے کو شکست دے کر عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میںگولڈ میڈل جیت لیا۔27 سالہ ٹیلر نے اپنی تیسری کوشش میں 17.68 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔ ٹیلر نے اس سے پہلے یوجینے میں 18.19 میٹر کی چھلانگ لگائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ اس مقابلے کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تہری کود مقابلے میں تین عالمی اعزازات جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے 2011ء میں دیگو میں اور2015 ء میں بیجنگ میں یہ خطاب جیتا تھا۔

دارالشفاء پر 4 روزہ ٹورنمنٹ کا اہتمام
حیدرآباد۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)عباس یونین فٹبال کلب کی زیرسرپرستی دارالشفاء میدان پر 4 روزہ فٹبال ٹورنمنٹ کا 12تا15اگسٹ اہتمام کیا جارہا ہے۔ٹورنمنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں تفصیلات952319844 اور9052319844 سے حاصل کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT