Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرس گیل اگلے سال ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزم

کرس گیل اگلے سال ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزم

سڈنی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق کرس گیل ایک بار پھر ٹسٹ کرکٹ پر دولت کو فوقیت دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلنے کے بجائے بگ بیش لیگ میں حصہ لیں گے۔ اس کو بہانہ کہیں کہ حقیقت ، گیل کا کہنا ہے کہ ’’میں ابھی بیک انجری (پیٹھ کا زخم) سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوا، اس لئے فوری طور پر ٹسٹ ٹیم میں واپس آنا میرے لئے مشکل ہے۔ اب میں آہستہ آہستہ کھیل میں واپس آ رہا ہوں اور جونہی خود کو ٹسٹ کیلئے فٹ سمجھوں گا ، آ جاؤں گا‘‘۔ گیل نے کہا ہے کہ میں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹا ئر نہیں ہوا اور نئے سال اس فارمٹ کی کرکٹ کھیلنا بھی میرے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ تا ہم انھوں نے حالیہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے حوالے سے بتایا کہ میں نے 92 رنز کی اننگز کھیلی تو اس کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے مجھے کسی بس نے ہٹ کیا ہو۔ اس طرح گیل نے طویل فارمٹ کیلئے ابھی پوری فٹ نہ ہونے کا عملاً ثبوت پیش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT