Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرس گیل کی عدالت میں حاضری

کرس گیل کی عدالت میں حاضری

سڈنی۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ورلڈکپ 2015ء کے دوران آسٹریلیا میں خاتون مساجر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر کرس گیل مقدمے کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے مطابق اسٹار بیٹسمین نے ایک صحافی کو بھی ناشائستہ پیغام بھیجنے کے علاوہ گفتگو کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے تاہم گیل نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔

گیان لوگی بفون کا سبکدوشی کا اشارہ
لندن ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی اور یووینٹس کے گول کیپر گیان لوگی بفون نے آئندہ فٹ بال ورلڈکپ کے بعد سبکدوشی کا اشارہ دیا ہے۔ 39سالہ گول کیپر نے کہا کہ میں اٹلی کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ یووینٹس کو چیمپئنز لیگ کی ٹرافی بھی جتواسکوں۔انہوں نے کہا کہ روس میں ہونے والا ورلڈ کپ میرا آخری ایونٹ ہوگا جبکہ میں یووینٹس کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

TOPPOPULARRECENT