Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / کرس گیل ‘ جون میں کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے

کرس گیل ‘ جون میں کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ کھیلیں گے

پورٹ آف اسپین 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دھماکو بلے باز کرس گیل جون کے مہینے میں اپنا 100 واں ٹسٹ میچ اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلیں گے ۔ جون میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر جانے والی ہے اور کرس گیل جمائیکا میں اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ میچ کھیلیں گے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز میں تین ٹسٹ اور

پورٹ آف اسپین 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دھماکو بلے باز کرس گیل جون کے مہینے میں اپنا 100 واں ٹسٹ میچ اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلیں گے ۔ جون میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر جانے والی ہے اور کرس گیل جمائیکا میں اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ میچ کھیلیں گے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز میں تین ٹسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 میچس کھیلے گی ۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس کے بعد بنگلہ دیش کی میزبانی کریگی جو وہاں دو ٹسٹ ‘ تین ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی ۔ گنیوزی لینڈ کی سیریز کا جمائیکا ٹسٹ ( 8 تا 12 جون ) انعقاد عمل میں آئیگا جس کے بعد دوسرا میچ 16 جون سے ٹرینیڈاڈ میں اور تیسرا ٹسٹ 26 جون سے گیانا میں کھیلا جائیگا ۔ دو ٹوئنٹی 20 میچس ڈومنیکا میں کھیلے جائیں گے ۔

ویسٹ انڈیز بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اوپننگ بلے باز کرس گیل 99 ٹسٹ میچس میں کھیل چکے ہیں اور امکان ہے کہ ان کا 100 واس ٹسٹ جمائیکا میں کھیلا جائیگا ۔ اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے بورڈ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور بہت جلد اس کی تفصیلات کا اعلان کیا جائیگا۔ گیل نے اپنے کیرئیر کا پہلا ٹسٹ 200 میں کھیلا تھا اور اب تک 6,933 ٹسٹ رنز اسکور کرچکے ہیں۔ انہوں نے 15 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور ان کا اوسط 42.01 کا ہے ۔ بنگلہ دیش کی سیریز گرینیڈا اور سنٹ کٹس میں محدود اوورس کے میچس سے شروع ہوگی جس کے بعد سنٹ ونسنٹ اور سنٹ لوشیا میں ٹسٹ میچس کھیلے جائیں گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں 2014 کا کرکٹ سیزن پانچ ٹسٹ میچس ‘ چھ ونڈے اور چھ ٹوئنٹی 20 میچس پر مشتمل رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT