Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا راؤ اور جیتندر ریڈی کو رائچور پولیس نے بیاریج کے معائنہ سے روک دیا

کرشنا راؤ اور جیتندر ریڈی کو رائچور پولیس نے بیاریج کے معائنہ سے روک دیا

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) کرناٹک پولیس کی جانب سے وزیر صنعت تلنگانہ مسٹر جئے کرشنا راؤ اور رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس مسٹر جیتندر ریڈی کو گریجا پور (کرناٹک) کے مقام کرشنا ندی پر تعمیر کئے جانے والے ایک اور منی بیاریج کا معائنہ کرنے سے رائچور کے قریب روک دینے کا واقعہ پیش آیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ حکومت کرناٹک کی ہدایت پر ہی پولیس کرناٹک نے مقام تعمیر کے معائنہ سے روک دیا۔ ریاست تلنگانہ میں جہاں ناکافی بارش کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے وہیں حکومت کرناٹک کرشنا ندی کو روک کر ایک اور منی بیاریج تعمیر کرنے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کررہی ہے۔ وہیں اس بات کی اطلاع ملنے پر وزیر صنعت حکومت تلنگانہ مسٹر جے کرشنا راؤ اور رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس مسٹر جیتندر ریڈی نے مذکورہ منی بیاریج کیلئے شروع کردہ کاموں کے مقام کا معائنہ کرنے کے لئے پہونچے تب کرناٹک پولیس نے دونوں کو بھی آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

TOPPOPULARRECENT