Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا ٹریبونل مسئلہ پر مداخلت کی خواہش

کرشنا ٹریبونل مسئلہ پر مداخلت کی خواہش

حیدرآباد ۔ /4 جون (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ سے ملاقات کی اور کرشنا ریور ٹریبونل کے مسئلہ پر ان کی مدد طلب کی ۔ ہریش راؤ نے جو کل یہاں بنڈارو دتاتریہ سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی ۔ اس سلسلہ میں انہیں ایک یادداشت پیش کی اور ان سے مداخلت کی خواہش کی ۔ ہریش راؤ نے بنڈارو دتاتریہ کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے اس کے پانی کے حصہ کی اساس پر مختلف پراجکٹس کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ لیکن حکومت آندھراپردیش جھوٹی اطلاعات پھیلارہی اور مرکز کو جھوٹے انفارمیشن کے ساتھ یادداشت پیش کررہی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی سے بھی ملاقات کریں گے اور کرشنا ٹریبونل مسئلہ پر ایک یادداشت پیش کریں گے ۔ اس پر بنڈارو دتاتریہ نے انہیں تیقن دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مرکز کی جانب سے کرشنا کے پانی میں تلنگانہ کے حصہ کا تحفظ کرنے میں مدد کی جائے گی اور وہ خود بھی اس مسئلہ پر اوما بھارتی سے بات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT