Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو کیلئے آر ٹی سی بس خدمات میں اضافہ

کرشنا پشکرالو کیلئے آر ٹی سی بس خدمات میں اضافہ

صدرنشین کارپوریشن ایس ستیہ نارائنا اور ایم ڈی جی وی رمنا کا دورہ
حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے منظم کئے جارہے ’’کرشنا پشکرالو‘‘ کیلئے عقیدتمندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرکے عقیدتمندوں کو پشکرالو کے مقام تک پہنچایا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر کوئی مسائل یا تکالیف کا سامنا نہ کرنے کیلئے بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ صدرنشین ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر ایس ستیہ نارائنا اور منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسٹر جی وی رمنا راؤ جنہوں نے پشکرالو کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے عقیدتمندوں کو پشکرالو کے مقامات تک پہنچانے کیلئے کئے گئے انتظامات کا بذات خود جائزہ لیا اور کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عقیدتمندوں کو کوئی تکلیف نہ ہونے کیلئے اور بھی بہتر انتظامات کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس ٹی سی کے ذریعہ اب تک لاکھوں عقیدتمندوں کو نہ صرف پشکرالو کے مقامات تک پہنچایا جارہا ہے بلکہ انہیں پھر دوبارہ ان کے مقامات تک بھی واپس لایا جارہا ہے۔ مسٹر ایس ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پشکرالو کے انتظامات انجام دینے کیلئے زائد از 250 آر ٹی سی اسٹاف کو تعینات کیا گیا۔ بالخصوص ایگزیکیٹیو ڈائرکٹرز اور ایچ او ڈیز کے ساتھ ساتھ عہدیداروں، ٹی ایس آر ٹی سی کو بس پوائنٹس کے پاس تعینات کرتے ہوئے انہیں بسوں کی آمد و روانگی کے تعلق سے مکمل نظر رکھنے اور عقیدتمندوں کے اژدھام کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر بسوں کو پوائنٹس سے روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ صدرنشین ٹی ایس آر ٹی سی نے مزید کہا کہ پشکرالو کے آغاز کے دن سے ہی ہر روز زائد از ایک ہزار ٹرپس کروائی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT