Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکرالو کے انتظامات کی ستائش

کرشنا پشکرالو کے انتظامات کی ستائش

اسپیکر اے پی قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد کا بیان
حیدرآباد 17 اگسٹ (سیاست نیوز) اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے کرشنا پشکرالو کیلئے کئے گئے انتظامات کی ستائش کی اور کہاکہ عقیدت مندوں کے لئے طعام اور رہائشی انتظامات بھی قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹر سیوا پرساد جنھوں نے آج امراوتی گنٹور شاہراہ پر واقع مقام پشکر نگر کے انتظامات کا اپنے افراد خاندان کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا عقیدت مندوں کے ساتھ اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی نے طعام بھی کیا۔ اسپیکر اسمبلی کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ہزاروں افراد اس مقام پر آنے کے باوجود طعام وغیرہ کے جو انتظامات کئے گئے انتہائی شاندار ہیں۔ ان انتظامات میں حصہ لینے والے تمام افراد کی ستائش کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں انھوں نے بتایا کہ امراوتی گنٹور شاہراہ پر بنائے گئے پشکر نگر کے پاس عقیدت مندوں کیلئے گنٹور ڈسٹرکٹ رائس ملرس اسوسی ایشن کی جانب سے روزانہ زائداز دس ہزار عقیدت مندوں کے لئے مفت طعام کا انتظام کیا جارہا ہے یہاں تک کہ جہاں جہاں پشکر گھاٹس تعمیر کروائے گئے وہ بھی قابل تعریف ہیں جس کی وجہ سے ریاست آندھراپردیش میں کرشنا پشکرالو کے لئے آنے والے عقیدت مند نہ صرف حکومت بلکہ انتظامات کی ستائش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT