Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کرشنا پشکرم میں غرق ہوکر ماں اور بیٹی فوت

کرشنا پشکرم میں غرق ہوکر ماں اور بیٹی فوت

یلاریڈی۔ 18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کے پرائمری اسکول کی طالبہ 10 سالہ مدھو لکشمی اور اس کی ماں انکماں کرشنا پشکرالو کے دوران نالے میں گرنے سے فوت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں کندکور منڈل کے اڈے پلی موضع سے تعلق رکھنے والے مہیش، انکماں، مدھو لکشمی نے مل کر چند سال قبل گذر بسر کے لئے تاڑ وائی کا رخ کیا تھا۔ مزدوری کام کام کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی پرورش کررہے تھے اور تاڑوائی کے اسکول میں بیٹی کو داخل بھی کروایا تھا۔ 13 اگست کو چاروں افراد خاندان مل کر پشکرالو کے لئے نکل پڑے۔ 14 اگست کو وجئے واڑہ میں پشکرا گھاٹ پر ڈوبکی میں لگائی۔ انکماں، مدھو لکشمی، بازو کے ہی نالے میں کپڑے دھو رہے تھے کہ حادثاتی طور پر ماں اور بیٹی گرنے سے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ تیراکوں نے پانی میں تلاش کی جس پر 15 اگست کو ان کی نعشیں ملیں۔ 16 اگست کو افراد خاندان کو نعشیں حوالے کی گئیں۔ تاڑوائی کے اسکول میں طالبہ کی پشکرالو میں حادثاتی موت پر اظہار رنج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT