Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پشکر فیسٹیول کے لیے کاموں کی جلد تکمیل پر زور

کرشنا پشکر فیسٹیول کے لیے کاموں کی جلد تکمیل پر زور

وجئے واڑہ ڈیویژن کے عہدیداروں کو رویندر گپتا جنرل منیجر ریلوے کی ہدایت
وجئے واڑہ ۔ 15 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وجئے واڑہ ڈیویژن کو ہدایت دی کہ کرشنا پشکر فیسٹیول کے لیے شروع کئے گئے تمام کاموں کو جلد مکمل کیا جائے جو توقع ہے کہ اس سال اگست میں منعقد ہوگا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندرا گپتا نے پلانڈ کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے کل وجئے واڑہ ریلوے اسٹیشن اور سب اسٹیشنس کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈیویژن کے عہدیداروں سے کہا کہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے پشکر سے قبل مسافرین کی آمد کا جائزہ لیں تاکہ ایک ایکشن پلان تیار کیا جاسکے ۔ ایک پریس ریلیز میں یہاں یہ بات بتائی گئی ۔ مسٹر گپتا نے عہدیداروں سے کہا کہ ایکشن پلان میں ریلوے اسٹیشنس پر عارضی بکنگ کاونٹرس مسافرین کے لیے شیلٹرس ، پینے کے پانی اور ٹائیلٹ سہولتوں کی فراہمی شامل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ مسافرین کے لیے عارضی شیلٹرس کی تعمیر کے لیے تارا پیٹ کی طرف خالی جگہ سے استفادہ کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT