Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کرشنا پٹنم پورٹ پر 4.51 کروڑ مالیتی بیرونی سگریٹس اور 1.85 کروڑ مالیتی کاسمیٹکس کی ضبطی

کرشنا پٹنم پورٹ پر 4.51 کروڑ مالیتی بیرونی سگریٹس اور 1.85 کروڑ مالیتی کاسمیٹکس کی ضبطی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس ، حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے انٹلی جنس کی ایک رپورٹ پر 9 اور 10 جنوری کو کرشنا پٹنم پورٹ پر دھاوا کر کے 4.51 کروڑ روپئے مالیتی بیرونی ممالک کے سگریٹس اور 1.85 کروڑ روپئے مالیتی کاسمیٹکس کو ضبط کرلیا ۔ جنہیں اسمگلنگ کے ذریعہ ملک میں لانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ ان عہدیداروں نے یو اے ای او سنگاپور سے کرشنا پٹنم پورٹ پہنچنے والے دو مختلف کنٹینرس سے مختلف برانڈس اور فلیورس کے فلٹر سگریٹ کے 4034000 اسٹکس اور کاسمیٹکس کے مختلف ورائیٹیز اور برانڈس کے 104730 پیسیس کو ضبط کیا ۔ اس میں ملوث دو اشخاص کو گرفتار کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT