کرناٹک اترپردیش نہیں ، سدارامیا کا امیت شاہ پر تنقید

میسور 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کا 23نکاتی پروگرام ریاست میں کام نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ’’یہ پروگرام کرناٹک میں کام نہیں کرے گا۔ امیت شاہ کویہ سمجھنا چاہئے کہ کرناٹک ‘ اترپردیش نہیں ہے ۔ اسی لئے اس نکاتی پروگرام سے پارٹی کو فائدہ نہیں پہنچے گا اور ریاست میں بی جے پی برسراقتدار نہیں آئے گی۔‘‘ انہو ں نے میدکیری جانے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی پرمیشور کے ساتھ ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل کری اپا کو بھارت رتن دینے کے لئے وہ مرکزی حکومت سے سفارش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT