Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک اسمبلی میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی

کرناٹک اسمبلی میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی

بلیگاوی۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی میں ایک بی جے پی رکن کی جانب سے موبائیل فون پر پرینکا گاندھی کی تصاویر دیکھنے پر تنازعہ کے ایک دن بعد اسمبلی میں آج موبائیل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسپیکر کا گڈا تھمپا نے سیل فون پر غیر شائستہ حرکت کرتے ہوئے ٹی وی کیمرہ پر دکھائے جانے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی پربھو چوان

بلیگاوی۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی میں ایک بی جے پی رکن کی جانب سے موبائیل فون پر پرینکا گاندھی کی تصاویر دیکھنے پر تنازعہ کے ایک دن بعد اسمبلی میں آج موبائیل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسپیکر کا گڈا تھمپا نے سیل فون پر غیر شائستہ حرکت کرتے ہوئے ٹی وی کیمرہ پر دکھائے جانے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی پربھو چوان کو ایک دن کیلئے معطل کردیا جبکہ وزیر امکنہ ایم ایچ امبریش اور کانگریس رکن اسمبلی ایس ایس ملک ارجن نے ایوان میں موبائیل فون کے استعمال پر پابندی کا اصرار کیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی رکن کی غیر شائستہ حرکت پر ہنگامہ آرائی سے کل اسمبلی کی کارروائی مفلوج ہوگئی تھی جبکہ حکمران کانگریس ارکان نے پربھو چوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن آج بی جے پی ارکان نے جوابی وار کرتے ہوئے امبریش اور ملک ارجن کو دو روز کیلئے معطل کرنے پر زور دیا اور بتایا کہ یہ دونوں بھی ایوان کی کارروائی کے دوران سیل فون پر بات چیت میں مصروف تھے۔ بعد ازاں اسپیکر نے اخلاقیات کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ کمیٹی ایوان میں ارکان کی حرکات و سکنات کی نگرانی اور ارکان اسمبلی کو شائستہ رویہ اختیار کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT