Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک الیکشن کے نتائج2019کے عام انتخابات کا ٹریلر۔ کویندر گپتا

کرناٹک الیکشن کے نتائج2019کے عام انتخابات کا ٹریلر۔ کویندر گپتا

جموں۔ جموں وکشمیر کے نائب وزیرعلی کویندر گپتا نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کو 2019کے عام انتخابات کا ٹریلر قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریند رمودی کی قیادت میں ہندوستان سپر پاؤر بننے کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تما م اپوزیشن جماعتیں یکجا ہوکر بھی وزیراعظم مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔حال ہی میں نائب وزیراعلی کے عہدہ سنبھالنے والے کویندر گپتا نے

منگل کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقعہ بی جے پی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ 2019کے عام انتخاباتکا ٹریلر ہے۔

باقی یہ یقینی ہے کہ 2019کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریند رمودی اور پارٹی صد ر امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی جیت درج کریگی۔

میں کرناٹک کی جیت کے لئے نچلے سطح کے ورکروں کا شکریہ ادا کرناچاہتاہوں جنھوں نے محنت او رلگن سے بی جے پی کے پرچم کو بلند کیا۔

TOPPOPULARRECENT