Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک انتخابات سکیولرازم و فرقہ پرستی میں مقابلہ :سدارامیا

کرناٹک انتخابات سکیولرازم و فرقہ پرستی میں مقابلہ :سدارامیا

نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سکیولرازم اور فرقہ واریت کے مابین مقابلہ ہوں گے اور اس میں کانگریس پارٹی کامیاب رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج در اصل 2019 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے بھی اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ چیف منسٹر سدارامیا کانگریس کے 84 ویں پلینری سے خطاب کر رہے تھے ۔ ابھی کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تواریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد کوئی بھی طاقت راہول گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ۔ یہ سکیولرازم اور فرقہ پرستی کے مابین مقابلہ ہوگا ۔ کانگریس کو یقین ہے کہ راہول گاندھی کی قیادت میںاسے شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT