Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / کرناٹک انتخابات : کانگریس کے 218 امیدواروں کی فہرست جاری

کرناٹک انتخابات : کانگریس کے 218 امیدواروں کی فہرست جاری

قمرالاسلام کی اہلیہ کنیز فاطمہ کو ٹکٹ
نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے /12 مئی کو منعقد ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے 218 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے ۔ چیف منسٹر سدارامیا اور پارٹی کے ریاستی صدر پرمیشورا کے نام بھی شامل ہیں ۔ سدارامیا چامینڈیشوری اسمبلی حلقہ اور کورٹاگری سے ہی مقابلہ کریں گے ۔ پارٹی نے ایک خاندان ایک ٹکٹ کے فارمولے کو لاگو نہیں کیا ہے بلکہ پارٹی نے چیف منسٹر اور ان کے فرزند کو وزیر داخلہ اور ان کی دختر وزیر قانون اور ان کے فرزند کو ٹکٹ دیا ہے ۔ کانگریس نے گزشتہ سال پنجاب انتخابات کیلئے اس فارمولے کو اختیار کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس نے موجودہ 12 ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیاالبتہ تمام وزراء کوٹکٹ دیا ہے ۔ پہلی فہرست میں 15 خاتون امیدوار شامل ہیں ۔ ملکارجن کھرگے کے فرزند پرینکا کھرگے کو ضلع گلبرگہ کی چیتاپور نشست (محفوظ) کو ٹکٹ دیا ہے ۔ بی جے پی کے سابق ارکان اسمبلی ناگیندر اور آنند سنگھ کے علاوہ جنتادل ایس چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے والے ضمیر احمد خان ، اقبال انصاری کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ قمر الاسلام کی اہلیہ کنیز فاطمہ کا نام بھی شامل ہے ۔ کنیز فاطمہ گلبرگہ سے بھی مقابلہ کریں گی ۔ کانگریس نے سیندگی ، کتور ، ناگھٹنا ، ملی کوٹے ، رائچور اور شانتی نگر اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے فرزند ایتیندرا کو میسور کے ورونا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جبکہ وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی بی ٹی ایم لے آؤٹ سے اور ان کی دختر سمیہ بنگلور اسمبلی حلقہ جیانگرا سے مقابلہ کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT