Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / کرناٹک انتخابات : 25 کانگریسی جے ڈی (ایس) میں شمولیت

کرناٹک انتخابات : 25 کانگریسی جے ڈی (ایس) میں شمولیت

بنگلورو۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاست میں گہما گہمی کا ماحول ہے۔آج سدا رمیا کے 25 کانگریس کارکن جے ڈی ایس میں شامل ہو گئے۔وہیں دوسری جانب دو جے ڈی ایس ،ایک کانگریس اور ایک آزاد رکن اسمبلی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کانگریس صدر کرناٹک کے تقریبا 70فیصد اضلاع میں جا چکے اور 2000کلو میٹر کا سفر کر چکے ہیں۔سی ایم سدا رمیا کے انتخابی حلقہ چامنڈیشوری سے 25 کانگریس لیڈر جے ڈی ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وہ سدارمیا کو شکست دیں گے۔اسی دوران لنگایت مسئلے پر بات کرنے پر اننت کمار نے کہا کہ یہ کانگریس کا انتخابی پروپیگنڈہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT