Saturday , December 15 2018

کرناٹک :بس نہر میں گری ، 20 کی موت

مانڈیا۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں مانڈیا ضلع کے کناگ نامراڈی گاؤں کے نزدیک سنیچر کی دوپہرتقریباً ایک بجے ایک بس بے قابو ہوکر وشویشوریہ نہر میں گرگئی ۔ اس حادثے میں 20 لوگوں کی نہر میں ڈوبنے سے موت ہوگئی جبکہ تین لوگوں کو بچالیا گیا ہے ۔واقعہ کے فوراً بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ پانڈو پورہ سے مانڈیا آرہی بس میں حادثے کے وقت تقریباً 30 افراد سوار تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کا بس پر قابو کھونے کی وجہ سے بس 12 فٹ گہری نہر میں گر گئی۔ مقامی لوگوں اور میسور کے فائربریگیڈ محکمے کے ملازمین راحت اور بچاؤ کے کام کے لئے پہنچ گئے ہیں۔نہر سے اب تک 20 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ڈوبنے والے لوگوں نیز لاشیں نہر سے نکالنے کی مہم جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT