Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / کرناٹک : بی جے پی کی کانگریس حکومت پر چارج شیٹ

کرناٹک : بی جے پی کی کانگریس حکومت پر چارج شیٹ

بنگلورو۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی نے کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹک میں حکومت کی ناکامی پر چارج شیٹ پیش کی۔ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں ناکامی کے بشمول دلتوں ، خواتین اور کسانوں کی خودکشی، ڈرگ مافیا کے بڑھتے واقعات جیسے اہم مسائل کے حل میں حکومت کی ناکامی کو ظاہر کیا۔ علاوہ ازیں ہندوتوا سرگرمیوں پر ضرب اور شہر میں انفراسٹرکچر کی سہولتوں میں کمی واقع ہونے جیسے الزامات بھی کانگریس حکومت پر عائد کیے۔ مرکزی وزیر برائے قانون و آئی ٹی روی شنکر پرساد نے تین کتابوں کی رسم اجراء تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ 12 مئی کو اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔ انہوں نے نمائندوں سے کہا کہ کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ چیف منسٹر نے چار پانچ شعبوں کو چھوڑ کر دیگر شعبوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس ملک میں غلط حکمرانی کے ذریعہ ہر طرف ناکامی کا سامنا کررہی ہے۔ کانگریس نے ایک بھی اسمبلی سیٹ تریپورہ یا ناگالینڈ میں حاصل نہیں کی ہے جبکہ یہ ریاستیں گزشتہ 70 سال سے کانگریس کا گڑھ مانی جاتی تھیں۔ کانگریس نے ناگالینڈ اور میگھالیہ میں کوئی مظاہرہ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT