Wednesday , December 19 2018

کرناٹک سے ٹاملناڈو کو ہنوز 81 ٹی ایم سی فٹ پانی کی سربراہی باقی

چینائی ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو نے آج کہا کہ کرناٹک نے دریائے کاویری سے مقررہ سالانہ 192 ٹی ایم سی فٹ کے منجملہ تاحال 111 ٹی ایم سی فٹ پانی سربراہ کیا ہے اور پانی کی ماباقی مقدار کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کاویری آبی تقسیم تنازعہ پر 2007ء میں جاری ٹریبیونل کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے کہا کہ ٹاملناڈو کیلئے کرناٹک کو سالانہ 192 ملین مکعب فٹ پانی چھوڑنا ہوتا ہے۔ انہوں نے اسمبلی ڈی ایم کے کے دورائی چندرشیکھر کے سوال پر جواب دیا کہ ’’آج کی تاریخ تک (کرناٹک نے) صرف 111 ٹی ایم سی فٹ پانی سربراہ کیا ہے۔ ماباقی 81 ٹی ایم سی فٹ پانی مئی 2018ء سے قبل سربراہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT